ڈھاکہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کو انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل سے توہین عدالت کیس میں 6ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔
بنگلہ دیشی میڈیا کےمطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل ون نے جسٹس غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں فیصلہ کیا۔ مقدمے میں شیخ حسینہ واجد کی مبینہ فون کال پر 227 افراد کو قتل کرنے کا بیان بنیاد بنایا گیا،،شیخ حسینہ 5 اگست کو بھارت فرار ہو گئی تھیں اور تب سے وہیں مقیم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ آج 3 رکنی بینچ نے سنایا جس کی سربراہی جسٹس محمد غلام مرتضیٰ موزمدر کر رہے تھے۔
تاہم حسینہ کی جانب سے نہ خود پیشی ہوئی اور نہ ہی وکیل کے ذریعے کوئی جواب داخل ہوا، جس پر عدالت نے آج ان کی غیر حاضری میں سزا سنائی۔
یاد رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے گزشتہ سال 5 اگست کو عوامی احتجاج کے بعد وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا، اور بعد ازاں بھارت فرار ہو گئیں۔