سب سے نیا

لنکس

9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیاتھا، بھارتی وزیر خارجہ

2025-07-03     HaiPress

نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا ہے کہ 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو پاکستان کی جانب سے ایک بڑے حملے کے حوالے سے خبردار کیا۔امریکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ جب 9 مئی کی رات امریکی نائب صدر جے ڈی وانس نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی تو اس وقت وہ بھی کمرے میں موجود تھے۔

جے شنکر نے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے بھارتی وزیر اعظم کو کہا کہ اگر بھارت نے کچھ چیزیں نہ مانیں تو پاکستان بھارت پر بہت بڑا حملہ کرے گا۔جے شنکر نے مزید کہا کہ نریندر مودی نے امریکی نائب صدر کو جواب دیا کہ اگر پاکستان نے حملہ کیا تو بھارت اس کا جواب دے گا۔بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ’یہ حملے سے پہلے کی بات ہے اور آپ نے دیکھا کہ پاکستان نے اس رات واقعی بڑا حملہ کیا‘۔

خیال رہےکہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں متعدد فضائی حملے کیے گئے تاہم پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی کے نیتجے 7 بھارتی طیارے تباہ ہوئے، بعد ازاں بھارت مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائل حملے بھی کرتا رہا۔بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی کو آپریشن بنیان المرصوص میں بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا تھا۔


ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap