سب سے نیا

لنکس

گورنر پنجاب اور گورنر خیبر پختونخوا کی سانحۂ سوات میں جاں بحق ہونیوالوں کے لواحقین سے ملاقات

2025-07-01     HaiPress

لاہور(نمایندہ خصوصی)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کندی ڈسکہ میں سوات سانحہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔اُنہوں نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔ دونوں صوبوں کے گورنرز کچھ دیر سوگوار خاندان کے ساتھ موجود رہے۔

اس موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لمبے عرصہ سے ایک پارٹی کی حکومت ہے مگر افسوس کہ اتنا بڑا سانحہ ہو گیا۔ سیلابی ریلے میں پھنسے لوگ بے بسی سے ڈوب گئے اور ریسکیو 1122 اور انتظامیہ کچھ نہ کر سکے ۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ بروقت اور مؤثرکاروائی سے انسانی جانیں بچ سکتی تھیں، ریسکیو 1122 کے پاس رسیوں کے علاوہ کچھ نہ تھا۔ جنگ زدہ ملکوں میں انسانی جانوں کو بچانے کا نظام ہوتا ہے مگر کے پی میں انتظامی مشینری ناکام رہی ۔یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اپنے پیاروں کے سامنے سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے افراد بہہ گئے ۔

اُنہوں نے کہا کہ سوات کے سانحہ پر پوری قوم افسردہ ہے اور دل خون کے آنسو رو رہا ہے ۔ہماری تمام تر ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap