سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کراچی میں پاکستان ایئر فورس ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے مابین مشترکہ آپریشنل مشقیں مزید تواتر سے کی جائیں گی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے اس موقع پر ادارے میں فراہم کی جانے والی علمی اور پیشہ وارانہ تربیت کو سراہا اور جدید جنگی چیلنجز سے نمٹنے کے قابل مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں ادارے کے کلیدی کردار کو تسلیم کیا۔