لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کردیاگیا، جناح انسٹیٹیوٹ کانام مریم نوازانسٹیٹیوٹ آف کارڈیوواسکولرڈیزیززرکھ دیا گیا۔جناح ہسپتال کےسامنے4 سال قبل بزداردورمیں جناح ٹراماسنٹرکی تعمیرکاآغاز ہوا، نگران دورحکومت میں ٹراماسنٹرمنصوبےکوامراض قلب کی جدیدعلاج گاہ میں بدل دیا گیا۔نگران حکومت نےمنصوبےکانام جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی رکھا، اب جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کووزیراعلیٰ مریم نوازکےنام سےمنسوب کردیاگیا۔