ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔انڈین میڈیا کے مطابق بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران بیٹسمین دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ ایک شاندار چھکا لگانے کے فوراً بعد دوسرے اینڈ پر موجود ساتھی کھلاڑی کے ساتھ خوشی منانے جاتا ہے لیکن اچانک پچ پر ہی گر پڑتا ہے۔گرنے کے بعد ساتھی کھلاڑی اور مخالف ٹیم کے ارکان فوراً مدد کو پہنچے اور اسے فوری طبی امداد دینے کی کوشش کی گئی تاہم وہ ہوش میں نہ آ سکا۔ بعد ازاں اسپتال میں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔