واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین کین نے کہا ہے کہ قطر میں امریکی ائیربیس پر حملے سے پہلے ہمیں ایرانی حملےکی اطلاع مل گئی تھی، ہم نے قطر میں امریکی ائیربیس پر ایک کے بعد ایک ایرانی میزائل حملےکو ناکام بنایا۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پینٹاگون میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں اور ائیربیس پر ایرانی حملے ناکام بنانے میں ہماری فوج کی کارکردگی قابل تعریف ہے، آپریشن مڈنائٹ ہیمرکی شاندار کامیابی پر آپریشن میں شامل فوجیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پینٹاگون بریفنگ میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کرنے والے بموں کی کارکردگی کی وٖیڈیو بھی دکھائی گئی۔