سب سے نیا

لنکس

امریکی وزیردفاع میڈیا پر برس پڑے

2025-06-27     HaiPress

واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ میڈیا پر برس پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا اور ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا،کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں، تنقیدکرنے والے نہیں چاہتےکہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا پر تنقید کرتے ہوئےکہا کہ یہ لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں، ٹرمپ پر تنقید کے لیے امریکی فوج کے آپریشن کو کمتر بنارہے ہیں، امریکہ نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، آئی اے ای اے اور سی آئی اے کی رپورٹس میں بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی اور امریکی حملے میں ایران ایٹمی تنصیبات کو نقصان ہوا، یہ نقصان کئی برس میں ختم ہوگا۔ ایران پر حملوں میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ایران اپنا امیج بہتر بنانے کے لیے بہت ساری باتیں کر رہا ہے،صدر ٹرمپ اب بھی بات چیت اور معاہدے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap