جدہ(بیورو رپورٹ) دختر مشرق سابق وزیر اعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا اور خاص طور پر کشمیر پر پیپلز پارٹی کے دو ٹوک موقف کو دنیا تک پہنچایا، اسی طرح شہید بے نظیر بھٹو کے بیٹے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھی حالیہ دنوں میں بھارت کا پاکستان پر حملہ اور الزامات کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے بھارت کو خاموش کرا دیا، وزیر اعظم نے بھارتی پروپیگنڈے کو غلط ثابت کرنے اور پاکستان کے موقف کو دنیا میں بتانے کیلئے بلاول بھٹو کا انتخاب کیا جو ایک اچھا اقدام تھا اور اسکے دور رس نتائج ملے، یہ بات جدہ میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پی پی پی تصور چوہدری نے کہی .