سب سے نیا

لنکس

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج بارش کا امکان ظاہر کر دیا

2025-06-25     IDOPRESS

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی سمیت آج سے ملک بھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

محکمہ مو سمیات نے آج سے ملک بھر میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔مطابق آج سے 28 جون تک کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 2 جولائی تک بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے، مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل یکم جولائی تک جاری رہےگا۔

ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک،گجرات، جہلم اورگجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ 26 سے 28 جون تک جنوبی پنجاب، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور میں بارش ہوسکتی ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap