سب سے نیا

لنکس

دہشت گردی میں ملوث دو سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی

2025-06-25     HaiPress

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں دہشتگردی میں ملوث دو سعودی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی دونوں دہشت گرد تنظیم سے وابستہ تھے اور سعودی سیکورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ دو سعودی شہریوں کو دہشتگردی میں ملوث ہونے کے حوالے سے دی گئی سزائے موت ہر عمل درآمد کر دیا گیا ہے دونوں سعودی شہری ایک دہشت گرد تنظیم سے تعلق رکھتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں نے فوجی تنصیبات اور سیکورٹی فورسز پر حملے کرنے، دہشت گردی کے لیے مالی اور دیگر وسائل مہیا کرنے اور ملکی سالمیت کو نقصان پہچایا جس پر دونوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی اور عدالت نے جرائم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap