برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کے معاملات سیدھے ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ کوئی انجانی سی بندش تو ہے جس نے تنگ کر رکھا ہوا ہے۔ اس لئے روحانی طور پر مضبوط کریں خود کو۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اب جو موقع یا آفر ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں۔ ان شاءاللہ آپ کو فائدہ ہی حاصل ہوگا اور جس بھی طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
مالی حوالے سے ان شاءاللہ بہتری کی امید ہے۔ جو لوگ آپ کو تنگ کر رہے ہیں۔ ان سے دور ہونے کا مشورہ بھی ہے، ان دنوں ویسے پرانے جھگڑے سامنے آنے کا امکان ہے۔
برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ابھی ایک نیا سلسلہ بن جانے کی خبر آ رہی ہے۔ مشتری شمس کا خوبصورت ملاپ اور بھی کئی کاموں میں فائدہ دے گا اور آپ کی زندگی کو بدلنے میں بھی مددگار ہوگا۔
برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اولاد کے حوالے سے اچھی خبر ہے۔ من پسند کام بھی ہو سکتا ہے اور آج آپ کو ایک نیا سلسلہ بن جانے کی اطلاع ملے گی جس سے آپ مستقبل میں فائدہ اٹھا سکیں گے۔