اسلام آباد (وقار نسیم وامق / ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے جس کے دوران انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کو کامیاب حج انتظامات پر مبارکباد پیش کی ہے اور پاکستانی حجاج کرام کی میزبانی پر سعودی حکومت سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
وزیرِاعظم نے پاک ،بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران سعودی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے اور بھارت سے تمام تنازعات پر بامعنی مذاکرات پر آمادگی کا اعادہ کیا ہے۔