سب سے نیا

لنکس

قطر پر ایرانی حملہ ،سعودی عرب کا بیان آ گیا

2025-06-24     HaiPress

ریاض ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قطر پر ایرانی حملے کے بعد سعودی عرب کا بیان بھی آ گیا ۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق سعودی عرب نے قطر پر ایرانی حملے کو بین الاقوامی قانون کی بدترین خلاف ورزی قرار دے دیا۔

سعودی گزٹ کے مطابق سعودی عرب نے پیر کو ایران کی جانب سے قطر کے خلاف کی جانے والی جارحیت کی انتہائی سخت مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب نے اس ایرانی اقدام کو بین الاقوامی قانونی کی بدترین خلاف ورزی اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کے خلاف قرار دیا۔

واضح رہے کہ ایران نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی اڈوں پر حملہ کیا تھا۔پاسداران انقلاب گارڈ نے تصدیق کی کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے العدید پر میزائل حملے کیے گئے ۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap