واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان آ گیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی قیمتیں کم رکھنے کا مطالبہ کردیا ہے ۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ’’ ہر کوئی تیل کی قیمتوں کو کم رکھے، میں دیکھ رہا ہوں، آپ دشمن کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، ایسا نہ کریں‘‘۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی محکمہ توانائی کو مزید تیل نکالنے کی ہدایت بھی کردی۔