لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل پبلک فورم کے چیئرمین سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کےلیے زرعی ایمرجنسی ناگزیر ہے میں بطور کسان بلاول بھٹو زرداری کی تجاویز کی تائید کرتا ہوں یہی سوچ آج پاکستان کے ہر کسان کی ہے، کسان آج اجناس کی قیمتوں اور مہنگے ترین کھاد، بیج، ڈیزل کی وجہ سے جس دکھ اور تکلیف میں مبتلا ہے ایسی آزمائش سے وہ اس سے پہلے کبھی نہیں گزرا، خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کی بڑی سیاسی اور پارلیمانی جماعت کے لیڈر نے سیاست کی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر کسانوں کے مسائل پر آواز اٹھائی، حکومت بلاول بھٹو زرداری کی مفاد عامہ میں دی جانے والی تجاویز کو من و عن قبول کرے اس سے حکومت کی اپنی نیک نامی میں اضافہ ہو گا۔