سب سے نیا

لنکس

اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں: انتونیوگوتریس

2025-06-23     IDOPRESS

نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل اور ایران لڑائی روک کر جوہری مذاکرات دوبارہ کریں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میری امن کی اپیل پر توجہ نہیں دی گئی، امن کو موقع دینے کے بجائے ایران پر حملہ کیا گیا، خطے کے لوگ مزید تباہی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ لڑائی روک کر جوہری پروگرام پر دوبارہ مذاکرات شروع کریں، سفارت کاری کو موقع دیں، شہریوں کی حفاطت کریں، ایران کی خود مختاری اور عالمی قوانین کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ امن کی ہر کوشش کی حمایت کرے گا۔

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم قیام امن کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے، ہار نہیں مانیں گے، محفوظ سمندری راستوں کو یقینی بنایا جائے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap