پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا کابینہ کا 34 واں اجلاس آج ہوگا جس کا 28 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کابینہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے گی، شوکت خانم ہسپتال کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، خاتون پروین اختر کی کینسر علاج کیلئے ایک کروڑ روپے بھی کابینہ میں زیر بحث آئے گی۔
اسلامیہ کالج ریسرچ سنٹر 22-2021 کے اے ڈی پی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے، صوبے میں کام کرنے والے این جی اووز کی رولز ترامیم بجٹ ایجنڈے میں شامل ہے، کابینہ میں دو فارچونر گاڑیوں کی خریداری کیلئے قانون میں نرمی پر بھی بات ہوگی۔