سب سے نیا

لنکس

ڈیجیٹل کمیونٹی نمائندوں کا ای کامرس پر 18 فیصد ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ

2025-06-19     IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ای کامرس کے ماہرین نے 18 فیصد ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔


نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے ای کامرس پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔


ڈیجیٹل کمیونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں ای کامرس کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہیں، حکومت نے یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو لاکھوں افراد کا روزگار خطرے میں پڑجائے گا۔


ای کامرس کے ماہر ثاقب اظہر نے کہا کہ وہ 15 سال سے اس انڈسٹری سے وابستہ ہیں، اس انڈسٹری کی راہ میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کی جا رہی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا ای کامرس کی کوئی وزارت نہیں، ای کامرس ہی واحد انڈسٹری ہے جو 17 فیصد سالانہ ترقی کر رہی ہے مگر اس پر 18 فیصد ٹیکس لگا کر ترقی کا عمل روکا جارہا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap