سب سے نیا

لنکس

ملک بھر میں شدید گرمی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کی پیشگوئی  

2025-06-19     IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا،تاہم کشمیر اور بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں بھی موسم خشک اور گرم رہے گا۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس سے موسم خوشگوار ہو جائے گا۔ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی اور ایسے لگ رہا ہے کہ سورج آگ برسا رہا ہے۔

گزشتہ روز جیکب آباد اور دادو میں پارہ 47 ڈگری، نواب شاہ اور سبی میں 46، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، پشاور،ڈیرہ غازی خان میں 42، اسلام آباد میں 41، کوئٹہ میں 40 اور کراچی میں 35 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap