سب سے نیا

لنکس

آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری

2025-06-19     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف شرط پر بجلی بلوں میں اضافی سرچارج عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سرچارج کے معاملے پر وزارت توانائی حکام کی جانب سے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دی گئی ،وزارت توانائی حکام نے کہاکہ اس وقت 3روپے سے 23روپے تک سرچارج عائد ہے،کم سے کم سرچارج 2روپے 83پیسے عائد ہے، سرچارج عائد کرنے کیلئے کیپ کو ختم کررہے ہیں۔

حکام نے بتایا کہ گردشی قرض ختم کرنے کیلئے 1.27ٹریلین قرض لیا گیا، قرض واپسی کیلئے عوام سے اضافی رقم وصول کی جائے گی، سینیٹ کمیٹی خزانہ نے سرچارج عائد کرنے کی تجویز متفقہ طور پر منظور کی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap