اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومتِ پاکستان نے سرکاری بانڈز کامیابی سے نیلام کرکے 1.2 کھرب روپے سے زائد رقم حاصل کرلی۔
نجی ٹی وی ’’سما ءنیوز‘‘ کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے نیلام کیے گئے بانڈز میں 15 سال مدت کا ’’زیرو کوپن بانڈ‘‘ بھی شامل ہے ۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے پہلے 15سال کے ’’زیرو کوپن بانڈ‘‘کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی اور اس سے 47 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری ہوئی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے یہ پاکستان کے مالیاتی نظام کو مضبوط اور لچکداربنانے کی جانب ایک بڑا قدم ہے، ہم قرض لینے کے نئے اور بہتر طریقے متعارف کروارہے ہیں، اس سے خطرات کم ہوتے ہیں اورسرمایہ کاروں کو مزید آپشنز ملتے ہیں۔