سب سے نیا

لنکس

نیتن یاہو دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے: برطانوی نژاد ایرانی صحافی

2025-06-17     IDOPRESS

تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی نژاد ایرانی صحافی اور سی این این کی میزبان کرسٹین امان پور نے کہا ہےکہ دہائیوں سے نیتن یاہو ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔


نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کرسٹین امان نے کہا کہ نیتن یاہو کو کبھی بھی ڈپلومیسی پریقین نہیں تھا اور وہ دہائیوں سے ایران پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔


انہوں نے کہا کہ صدرٹرمپ ان تمام بڑے خارجہ پالیسی معاملات میں ناکام ہوگئے ہیں جنہیں حل کرنے کا انہوں نے وعدہ کیا تھا اور صدر ٹرمپ کے علاوہ کسی نے نیتن یاہو کو ایران پر حملوں کی اجازت نہیں دی۔


امان پور نے مزید کہا کہ ایران پُر اعتماد تھا کہ امریکا سے اتوار کو نیوکلیئر معاملے پر ڈیل ہوجائے گی، ایسا نہیں ہوتا کہ آپ مذاکرات کےلیے 60 دن دیں اور 61 ویں روز حملہ کردیا جائے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap