احمد آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی طیارہ کیوں گرا؟ماہرین نے مختلف خدشات کا اظہار کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ایئر لائن کا طیارہ گرنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اس حوالے سےماہرین کے مختلف تجزیئے سامنے آئے ہیں ۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز کی ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ رن وے پر جہاز کی وہ اسپیڈ نہیں تھی جو اسے ٹیک آف کے وقت درکار ہوتی ہے، جہاز کا رخ اوپر اور رفتار تیز ہونی چاہیے تھی، لیکن یہ ہموار پرواز کی طرح دکھائی دے رہا تھا۔تحقیقات سے پتا چلے گا کہ کیا پائلٹ اور جہاز کے کمپیوٹرز تمام سینسرز سے درست ڈیٹا وصول کر رہے تھے یا نہیں؟ جہاز کے ایویانکس یا الیکٹریکل سسٹم میں کوئی خامی تو نہیں تھی؟