لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بچوں کے جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش، ورثاء سے رابطے اور تصدیق پر مامورہے۔ ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے مؤثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے فوری رابطہ ممکن ہے۔