برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو فوری صدقہ بھی دیناہے اور اپنے تمام گناہوں کی توبہ بھی کرنی ہے زائچے اس وقت سخت مشکل میں نظر آتا ہے جیسے کسی نے آپ کو جکڑ کر رکھ دیا ہو۔ چوکنا ہو جائیں۔
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اب بہتری ملنے کا بڑا اچھا سلسلہ بننا شروع ہو گیا ہے اور آج شام تک ہی اس کا رزلٹ دیکھ لیں گے جو لوگ بھی مشکل میں تھے انشاءاللہ اب سکون میں آجائیں گے۔
برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ توبہ کریں اور اپنے تمام معاملات جتنی جلدی ممکن ہو ٹھیک کر لیں ورنہ سخت مشکلات کا شکار ہو سکتے ہیں۔ زحل اور عقرب زائچے کی طرف فڑھ رہے ہیں۔ یہ خطرات کی علامت ہے۔