ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی مسافر طیارے کے حادثے میں ایک 40 سالہ مسافر کی زندگی بچ گئی محفوظ رہا جس کی شناخت وشواش کمار رمیش کے نام سے ہوئی۔رمیش بھارتی نژاد برطانوی شہری ہے جو اپنے اہل خانہ سے ملنے بھارت آیا تھا اور واپس برطانیہ جا رہا تھا۔ رمیش نے ہندوستان ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ 20 برسوں سے لندن میں مقیم ہیں اور اپنے بھائی کے ساتھ بھارت آئے تھے جو اسی طیارے میں سوار تھے۔رمیش نے بتایا کہ ٹیک آف کے تیس سیکنڈ بعد ایک زور دار دھماکا ہوا اور پھر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ سب کچھ بہت تیزی سے ہوا۔