سب سے نیا

لنکس

بھارت میں طیارہ حادثے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب

2025-06-13     HaiPress

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی شہر احمدآباد میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے مقام پر امدادی سرگرمیوں کےلیے فوج طلب کرلی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے مقام پر 130بھارتی فوجی امدادی سرگرمیوں کے لیے پہنچ گئے۔یاد رہے کہ احمد آباد میں مسافر طیارہ گر کرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار تمام 242 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

اس سے قبل پولیس چیف کا کہنا تھا کہ طیارہ حادثے میں کسی کے بچنے کا امکان نظر نہیں آرہا، طیارہ جہاں گرا ہے وہاں بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔بھارتی پولیس کے مطابق طیارہ ڈاکٹروں کے ہوسٹل کی عمارت پر گرا ہے، طیارے نے لندن کے لیے اُڑان بھری تھی کہ گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی سرکاری ایئرلائن کا طیارہ لندن جا رہا تھا، مسافر طیارے میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثے کا شکار طیارے میں 169 بھارتی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور 7 پرتگالی مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار طیارے میں 11 بچے بھی موجود تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap