سب سے نیا

لنکس

بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں شوہر گرفتار

2025-06-12     IDOPRESS

اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب پولیس نے ضلع اوکاڑہ میں گزشتہ ماہ اپنی بیوی کو مبینہ قتل کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) اوکاڑہ کے رینالہ خورد صدر پولیس اسٹیشن میں مقتولہ کے والد کی شکایت پر تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت 19 مئی کو درج کی گئی تھی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ شکایت کنندہ کو پتا چلا کہ ان کی بیٹی اپنے گھر پر زخمی ہوئی ہیں، مزید کہا کہ جب وہ اپنے داماد کے گھر پہنچے تو ان کی بیٹی کا گلہ کاٹ کر انہیں قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ان کا داماد زخمی حالت میں زمین پر بے ہوش پڑا تھا۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو موقع پر بلایا گیا، شکایت کنندہ نے داماد کے خلاف قتل کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ درج کرنے اور کارروائی کی درخواست کی تھی۔اوکاڑہ پولیس کے ترجمان کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے قتل کا ہتھیار بھی برآمد کر لیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ شوہر خود کو بھی زخمی کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا، اس نے قتل کو گھریلو جھگڑے کا نتیجہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔بیان میں ڈسٹرکٹ پولیس افسر راشد ہدایت کا حوالے سے کہا گیا ہے کہ مجرم کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی، جو بھی کسی کو ناحق قتل کرتا ہے وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap