نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی میڈیا کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ اسرائیل ایران پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔
امریکی میڈیا کےمطابق اسرائیل امریکاکی مدد کے بغیرہی ایران پرحملہ کرنےکیلئے تیار ہے،ایران کے جوابی رد عمل کے پیش نظرمشرق وسطیٰ سے امریکی سفارتکاروں کو نکالا جارہا ہے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی معاہدہ آخری مراحل میں ہے،اسرائیل دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی معاہدے کے خلاف ہے۔