سب سے نیا

لنکس

ایلون مسک کی جانب سے اپنی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹوں پر پچھتاوے کے بعد ٹرمپ نے مصالحت کے لیے حامی بھر لی

2025-06-12     HaiPress

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ ایلون مسک کی تازہ سوشل میڈیا پوسٹوں کے بعد مصالحت کےلیے تیار ہیں۔صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایلون جانتے ہیں کہ انہیں ایلون مسک سے پیار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کو بھی اس کا علم ہے، وہ دنیا میں سب سے بہترین اور بڑی مصالحت کرتے ہیں، اس کا سب کو علم ہے۔

اس سے پہلے ایلون مسک نے ٹرمپ پر اپنی حالیہ تنقید پر اظہارِ افسوس کیا اور کہا تھا کہ اُنہیں گزشتہ ہفتے صدر ٹرمپ سے متعلق کی گئی اپنی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ پر افسوس ہے، تنقید میں وہ بہت آگے نکل گئے تھے۔ٹرمپ سے تنازع کے بعد ایلون مسک ٹرمپ پر تنقید والی اپنی کچھ سوشل میڈیا پوسٹ سے ڈیلیٹ کرچکے ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap