سب سے نیا

لنکس

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے 3 ون ڈے میچز ٹی 20 میں تبدیل کرنے کی تجویز  

2025-06-11     IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ون ڈے میچز کی سیریز کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں تبدیلی کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے۔میچز کو ٹی 20 فارمیٹ میں تبدیل کرنے کے فیصلے کی تجویز ٹی 20 ایشیا کپ اور ٹی 20 ورلڈ کپ کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی۔

دوسری جانب ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے آج انگلینڈ کے کرکٹ گراؤنڈ لارڈز میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فیصلہ دونوں ٹیموں کے درمیان ہو گا۔

جنوبی افریقا کی ٹیم 20 برس سے زائد عرصہ میں اب تک آئی سی سی ایونٹ کے ٹائٹل کو حاصل نہیں کرسکی ہے، پہلی پوزیشن پر رہنے والی جنوبی افریقی ٹیم نے 2 برس کے عرصے میں 12 میچز کھیلے، 8 جیتے، 3 ہارے اور ایک میچ ڈرا کیا، آسٹریلیا نے 19 میچز کھیلے، 13 جیتے ، 4 ہارے اور 2 ڈرا کیے، وہ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر رہی۔

اس مقابلے کیلئے دونوں ٹیموں کی پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap