سب سے نیا

لنکس

جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

2025-06-11     IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عوام دشمن غریب مکاؤ زراعت مٹاؤ بجٹ قوم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت بلوچ نے کہا کہ وزیر خزانہ بجٹ پیش کرکے پریشان تھے اور حکومتی بینچوں کی ہوائیاں اڑی ہوئی تھیں، عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج تو ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ عوام آئی ایم ایف کے غلام نہیں، حکومت نے بجٹ میں زراعت کو تباہ اور کسان کو زندہ دفن کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا دعویٰ کرنے والی حکومت نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا، حکومت کو اپوزیشن سے خطرہ نہ بھی ہو بجٹ نے عوام کو احتجاج کی شاہراہ پر ڈال دیا ہے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap