لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی نژاد زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو ویجن کپ کے دوران نسلی تعصب کا نشانہ بنایا گیا جس پر آل راؤنڈر نے ہرارے میٹروپولیٹن کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ ایم سی اے) کو مقامی کوچ بلیسنگ مافوا کے خلاف درخواست جمع کروائی جس پر انہیں معطل کردیا گیا۔کھیلوں کی ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب سکندر رضا رینبو کرکٹ کلب کے خلاف اولڈ ہراریئنز کی نمائندگی کر رہے تھے، آل راؤنڈر بلے بازی کے بعد میدان سے باہر جا رہے تھے اِس دوران مقامی کوچ بلیسنگ مافوا نے انھیں نامناسب جملے کہے۔