لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وویمن جیل کی قیدی خواتین کے لئے ظہرانے کا اہتمام کیا- جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ملتان ڈسٹرکٹ اور وویمن جیل میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا-
وویمن جیل ملتان کی 1500 قیدی خواتین اور کمسن بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام کیاگیا-جلال الدین رومی فاؤنڈیشن کی جانب سے وویمن جیل کے سٹاف کو بھی کھانا کھلایا گیا-وزیراعلیٰ مریم نواز نے مخیر حضرات کی سماجی خدمات کو سراہا-کمشنر ملتان عامر کریم خاں،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد اور ممتاز صنعتکار خواجہ جلال الدین رومی نے بھی قیدیوں کو کھانا تقسیم کیا -قیدیوں کو مٹھائی، کیک اور عیدی بھی دی گئی-