سب سے نیا

لنکس

مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم کو’’ مستقل قومی مصیبت‘‘ قرار دیدیا

2025-06-09     IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)میئر کراچی مرتضی وہاب نے شہر میں صفائی کی صورتحال پر متحدہ قومی موؤمنٹ کی تنقید کے جواب میں کہا کہ ایم کیو ایم ’’مستقل قومی مصیبت‘‘ ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ایم کیو ایم والا نہیں، مجھے چونا لگانا نہیں آتا، کراچی کے ضلع وسطی میں پانچوں ٹاؤن جماعت اسلامی کے پاس ہیں وہاں صورتحال اچھی نہیں ہے۔ شہر کی مرکزی شاہراہوں کی دھلائی شروع کردی گئی ہے، عبداللہ ہارون روڈ، برنس روڈ اور دیگر علاقوں کی عرق گلاب سے دھلائی کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر سے 37 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں اٹھائی جاچکی ہیں، تمام اضلاع میں آلائشیں اٹھانے کا کام جاری ہے۔ ٹیلی وژن پر صاف ستھرا پنجاب نظر آرہاہے یہ پنجاب حکومت کی منیجمنٹ ہے، لیکن ہمارے پاس میڈیا منیجمنٹ کے لیے پیسا نہیں ہے، میں کل سے سڑک پر ہی گھوم رہا ہوں لیکن باقی لوگ ٹھنڈی مشین میں بیٹھ کر الزامات کی سیاست کررہے ہیں۔

اس سے قبل سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا تھا کہ میئر کی نااہلی کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ میں تبدیل ہوگیا ہے، مئیر کراچی مرکزی سڑکوں سے نکلیں اور اورنگی ٹاؤن جائیں جہاں تعفن پھیل رہا ہے، ان کا کام صرف چونا لگانا ہے، پورے کراچی میں چونے کی جگہ ماربل کا پاوڈر گرایا جائے گا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر نے بھی شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک قراردے دی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap