سب سے نیا

لنکس

وزیراعظم کاعمان کے سلطان کو فون، عید کی مبارکباد اور دورۂ پاکستان کی دعوت دی

2025-06-09     HaiPress

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج سلطنت عمان کے سلطان ھیثم بن طارق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔


نجی ٹی وی’’ جیو نیوز‘‘نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے عمان کے سلطان کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دینے کیلئے ٹیلیفون کیا، دوران گفتگو وزیر اعظم نے سلطان ھیثم اور عمان کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد پیش کی۔


رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے امت مسلمہ کےدرمیان اتحاد اور ہم آہنگی کےلیے دعا کی، غزہ کے عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔


وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے حالیہ بحران کے دوران عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیااور کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کیلئے ان کی حمایت کو سراہا، وزیراعظم نےسلطنت عمان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔


دوسری جانب وزیر اعظم نے عمان کے سلطان کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی دعوت کا اعادہ کیا جس پر سلطان ھیثم نے دعوت قبول کرتے ہوئے وزیراعظم کو بھی عمان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔وزیرِاعظم ہاؤس کے مطابق دونوں دورے باہمی طور پر سفارتی ذرائع سے مناسب تاریخوں پر ہوں گے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap