راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی تو یہ گھاٹے کا سودا ہوگا، ملک کی ابتر معاشی صورتحال پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کرنا چاہتے ہیں۔
راولپنڈی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ کے پی حکومت کی کارکردگی پر بانی پی ٹی آئی سے بات کرنا ضروری ہے، وفاق اور خیبر پختونخوا بجٹ پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت ضروری ہے۔ نیشنل اکنامک کونسل کی میٹنگ میں بھی کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروادیں، وزیراعظم نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی کہا تھا کہ ملاقات کروا دی جائے گی، ملاقات تو درکنار ہمیں اڈیالہ کے گیٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر دور روک رکھا ہے۔