سورس: Wikimedia Commons
حافظ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ کسوکی کی حدود میں شوہر کے سامنے بیوی سے اجتماعی زیادتی کے مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم خاور مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
پولیس کے مطابق کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) حافظ آباد کی ٹیم نے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے مانگٹ اونچا کے قریب کارروائی کی، جہاں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس دوران مرکزی ملزم خاور گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ باقی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔