سب سے نیا

لنکس

پاکستان نے بھارت کے دراصل کتنے رافیل طیارے گرائے ہیں ؟ نئے اعدادو شمار سامنے آ گئے

2025-06-05     IDOPRESS

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصاد میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گرئے۔

اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گروا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم ہو گیا، وقت نے ثابت کیا کہ جو ہم کہہ رہے تھے سچ تھا اور بھارت نے جو کہا جھوٹ تھا، پاکستان کی سفارتی کامیابی کو پوری دنیا نے سراہا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap