نیویارک (ویب ڈیسک) بیٹا ٹیکنالوجی کے آل الیکٹرک طیارے نے پہلی مسافر بردار پرواز کے بعد نیویارک کے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کامیاب لینڈنگ کرکے اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق آل الیکٹرک CX300 طیارے نے گزشتہ روز امریکا کے لانگ آئی لینڈ کے ایسٹ ہیمپٹن ائیرپورٹ سے پائلٹ اور 4 مسافروں کے ساتھ پہلی اڑان بھری۔
لگ بھگ 45 منٹ کی مسلسل اڑان کے بعد طیارہ امریکا کے مصروف ترین جان ایف کینڈی ائیرپورٹ پر کامیابی سے لینڈ کرگیا۔ آل الیکٹرک طیارے کے مسافروں میں امریکی علاقائی کیریئر ریپبلک ائیر ویز کے صدر میٹ کوسکل اور بلیڈ ائیر موبیلٹی کے چیف ایگزیکٹیو روب ویسینتھل بھی شامل تھے۔