سیول (رضا شاہ) 2025 کے جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں میں لی جے میونگ (Lee Jae-myung) نے ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے 49.42 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 17,287,513 ووٹ)، جبکہ ان کے حریف کِم مون سو (Kim Moon-soo) جو پیپلز پاور پارٹی (People Power Party) سے تعلق رکھتے ہیں، نے 41.15 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 14,395,639 ووٹ)۔
تیسرے نمبر پر ریفارم پارٹی (Reform Party) کے لی جون سُک (Lee Jun-seok) آئے، جنہوں نے 8.34 فیصد ووٹ حاصل کیے (یعنی 2,917,523 ووٹ)۔