سب سے نیا

لنکس

یوکرین کا روس کے  بمبار طیاروں پر بڑا حملہ، کیا اس سے جنگ کی پوزیشن تبدیل ہوگی؟

2025-06-04     HaiPress

سورس: X

کیف ( ڈیلی پاکستان آن لائن) یوکرین نے روس کے چار مختلف ایئربیسز پر ایک بڑے ڈرون حملے میں روسی فضائیہ کے 41 سٹریٹجک بمبار طیاروں کو تباہ یا انہیں شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ان طیاروں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے Tu-22M، Tu-95 اور A-50 جیسے جدید وارننگ طیارے شامل تھے۔ حملے کا ہدف وہ طیارے تھے جو روسی حدود سے یوکرین پر کروز اور بیلسٹک میزائل داغنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔

الجزیرہ کے مطابق یہ حملہ "دی سپائیڈر ویب" کے نام سے یوکرینی خفیہ ایجنسی نے 18 ماہ کی منصوبہ بندی کے بعد کیا، جس میں سستے اور چھوٹے فرسٹ پرسن ویو ڈرونز (ایف پی وی) استعمال کیے گئے جو عام لکڑی کے کریٹس میں چھپا کر ایئربیسز کے قریب پہنچائے گئے۔ ان ڈرونز نے بغیر کسی بڑے دفاعی نظام کے نشانے کو ہٹ کیا اور روس کے ایئر ڈیفنس کو ناکام کر دیا۔

یہ حملہ یوکرین کی جانب سے روسی فوجی انفراسٹرکچر پر ایک اور غیرروایتی لیکن مؤثر وار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جیسا کہ 2023 میں یوکرین نے روسی بحریہ پر کامیاب حملے کر کے اسے کریمیا سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا تھا۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap