لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نیشنز ہاکی کپ کی لئے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ 20 رکنی سکواڈ کی قیادت عماد بٹ کرینگے، گرین شرٹس آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپرنیوز کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے سکواڈ کا اعلان نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ٹرائلز کے بعد کیا گیا۔ ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ نے بھی ٹرائلز دیکھے۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا مجاہد نے 20 رکنی سکواڈ کا اعلان کرتے ہوے بتایا کہ پاکستان ٹیم آٹھ جون کو ملائیشیا روانہ ہوگی۔ نیشنز کپ سے قبل قومی ٹیم تین میچز کھیلے گی۔
نیشنز کپ کا آغاز 15جون سے ملائیشیا میں ہوگا۔ پاکستان پول بی میں نیوزی لینڈ، ملائیشیا، جاپان کے ساتھ شامل ہے۔