سورس: Wikimedia Commons
واشنگٹن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی محکمہ خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ 230 سال سے جاری ایک سینٹ کے سکوں کی تیاری آئندہ سال کے آغاز سے بتدریج ختم کی جا رہی ہے، تاہم یہ سکے بدستور قانونی حیثیت رکھتے ہیں اور ملک بھر میں دکانوں پر استعمال ہوتے رہیں گے۔
سی این این کے مطابق کینیڈا کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ پینی کی تیاری بند ہونے کے بعد بھی روزمرہ لین دین میں فوری کوئی بڑا فرق نہیں آتا۔ امریکہ میں بھی زیادہ تر دکاندار ان سکوں کو ختم ہونے تک استعمال کرتے رہیں گے، اور جب بینکوں میں ان کی دستیابی کم ہو گی تو نقد لین دین کو قریب ترین پانچ سینٹس پر گول کر دیا جائے گا۔