سب سے نیا

لنکس

پاکستانی نوجوان نے لذیذ جنوبی ایشیائی پکوان چین بھر میں متعارف کرا دیئے

2025-05-28     IDOPRESS

لان ژو(شِنہوا)چین کے شمال مغربی صوبے گانسو کے شہر لان ژو کے ایک تجارتی ضلع میں واقع کھانے کا ایک عمدہ ریستوران اپنے افتتاح کے صرف 6 ماہ کے اندر ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے توجہ کامرکز بن گیا ہے۔


کھانے کے اوقات کے دوران ریستوران گاہکوں سے بھرا ہوتا ہے جو پنیر نان، مکھن چکن سالن اور گول گپے جیسے جنوبی ایشیائی پکوانوں کے ذائقہ کالطف اٹھانے آتے ہیں۔


اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے ریستوران کے مالک عمران علی مہمانوں کی رائے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔


33سالہ شخص 2012 میں چین آیا تاکہ کلینیکل میڈیسن کی تعلیم حاصل کرے۔ اگلے 13 برسوں میں چین کی کھانے پینے کی بھرپور ثقافت نے آہستہ آہستہ اسے اپنے آبائی شہر کے کھانے چین میں متعارف کروانے کا کاروبار شروع کرنے کی ترغیب دی۔


عمران علی نے کہاکہ کھانا کسی دوسرے ملک کے بارے میں سیکھنے کے لیے ایک قابل رسائی ذریعہ ہے۔ چین اور پاکستان دونوں میں کھانے پینے کی ثقافت بہت زیادہ ہے۔ میں چاہتا تھا کہ میرے چینی دوست میرے آبائی شہر کی خصوصیات آزمائیں اور ثقافت کے بارے میں مزید سیکھیں۔


سب سے پہلے چینی کاروباری شراکت داروں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے عمران علی نے نان چھانگ اور تائی یوآن میں جنوبی ایشیائی کھانوں کے ریستوران قائم کئے، ان دونوں شہروں میں وہ پہلے رہتے تھے۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap