اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ اکھنڈ بھارت کا منصوبہ بحر ہند میں ڈبو دیں گے۔
’’جیو نیوز ‘‘کے پروگرام’’ کیپٹل ٹاک‘‘ میں گفتگو کے دوران حنیف عباسی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اُس کے عسکری ونگ آر ایس ایس بھارت سے مسلمانوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔بھارتی حکومت کا منصوبہ ہے کہ وہ پاکستان، افغانستان، نیپال، بھوٹان، بنگلادیش اور اردگرد کے 8 یا 9 ممالک کو فتح کرنا چاہتے ہیں تاکہ اکھنڈ بھارت بنایا جاسکے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں اکھنڈ بھارت کے اس منصوبے کے خلاف پارلیمنٹ میں قرارداد لے کر آؤں گا اور اسے پاس بھی کرواؤں گا، انشاء اللّٰہ ہم اکھنڈ بھارت کے منصوبے کو بحر ہند میں ڈبودیں گے۔