لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیروزوالا میں پیپر مل میں زہریلی گیس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے واقعہ میں متاثرہ مزدوروں کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اورکی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے فیکٹریوں اور صنعتی اداروں میں ورک سیفٹی پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد یقینی کوبنانے کا حکم دیا۔