سب سے نیا

لنکس

کراچی کا شادی حال میدان جنگ بن گیا، دلہا دلہن کے رشتے دار گتھم گتھا، پولیس اہلکاروں کی بھی پٹائی کر دی گئی

2025-05-27     IDOPRESS

کراچی (ویب ڈیسک) عزیز آباد میں شادی ہال میں دلہا اور دلہن کے رشتے داروں میں تلخ کلامی اور ہاتھا پائی ہوگئی۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق عزیزآباد میں 2 روزقبل شادی ہال میں دلہا اور دلہن والوں کے رشتے دار آپس میں لڑپڑے،جھگڑے کے دوران دونوں پارٹیوں نے ایک دوسرے کی خوب درگت بنائی جب کہ اس دوران کرسیاں بھی چلیں۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی بھی منظر عام پر آئی جس میں پہلے دلہا اور دلہن والوں کے رشتے داروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور پھر ہاتھا پائی شروع ہوگئی جب کہ ایک دوسرے پر کرسیاں بھی پھینکی گئیں

صورتحال پر قابو پانے کے لیے شادی ہال انتظامیہ نے پولیس کو بلایا تو مشتعل افراد نے پولیس سے بھی ہاتھا پائی کی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل حافظ عثمان زخمی ہوگیا۔

پولیس نے جھگڑا کرنے کے الزام میں تین افراد یونس مسیح، ہیری اور ہیری ولد وکٹر کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ 30 سے 40 نامعلوم افراد کے خلاف عزیزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں ہنگامہ آرائی،تھوڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap