سب سے نیا

لنکس

پنجاب کے سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے شروع ہوں گی

2025-05-27     IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث 28 مئی سے سکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام سرکاری و نجی سکول 28 مئی سے بند کر دیئے جائیں گے۔

گرمی کی شدت اور ہیٹ ویو کے خطرے کے پیش نظر یہ فیصلہ طلبہ، اساتذہ اور عملے کی صحت و حفاظت کو مدِنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

تدریسی عمل کے آخری روزطلبہ نے نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا بلکہ اپنے اساتذہ اور دوستوں کے ساتھ ان لمحوں کو یادگار بنانے کے لیے مختلف پلانز بھی بنائے۔ کسی نے تصویریں بنوائیں، تو کسی نے کلاس فیلوز کے ساتھ تحائف اور دعاؤں کا تبادلہ کیا۔

اساتذہ نے طلبہ کو تعطیلات کے دوران مطالعہ جاری رکھنے اور موسم کی شدت سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی دی۔

ڈس کلیمر: اس مضمون کو دوبارہ پرنٹ کرنے کا مقصد مزید معلومات فراہم کرنا ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یہ ویب سائٹ اس کے خیالات سے متفق ہے اور نہ ہی یہ کوئی قانونی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود تمام وسائل انٹرنیٹ سے جمع کیے گئے ہیں اور صرف سیکھنے اور حوالہ دینے کے لیے شیئر کیے گئے ہیں اگر کوئی کاپی رائٹ یا دانشورانہ املاک کی خلاف ورزی ہو تو براہ کرم ہمیں ایک پیغام دیں۔
اوپر کی طرف واپس
جرنل آف کمپیوٹر سائنس      ہم سے رابطہ کریں   SiteMap